31 Dec '16, 8am

سنگا پور کے بلاگر کی 'انہتائی غیر مہذب' وڈیو پوسٹ پر معذرت https://t.co/EKDzPaEvav

امریکہ میں سیاسی پناہ کے متمنی سنگاپور کے ایک بلاگر نے جمعہ کو کہا کہ انہیں انٹرنیٹ پر لوڈ کی جانے والے اپنی ان اشتعال انگیز وڈیوز پر افسوس ہے جس کی وجہ سے انھیں اپنے آبائی ملک میں دو بار جیل جانا پڑا۔ اٹھارہ سالہ آموس یی جو امریکی ریاست ایلے نوئے میں زیر حراست ہیں نے خبررساں ادارے روئیڑز کو بتایا سنگاپور کے آنجہانی وزیر اعظم اور کئی مذاہب سے متعلق بنائی جانے والی ان کی توہین آمیز وڈیو کسی طور بھی مناسب نہیں تھیں۔ آموس جو اب میک ہنری کاؤنٹی کے ایک بحالی مرکز میں داخل ہیں، نے ٹیلی فون پر بتایا کہ "یہ نفرت آمیز تقریر تھی، یہ نہایت ہی غیر مہذب ہے اور یہ کوئی اچھی سرگرمی نہیں ہے۔ مجھے وہ وڈیوز بنانے پر نہایت افسوس ہے۔" آموس کی ان وڈیوز کی وجہ سے ان پر مقدمہ قائم کیا گیا اور سزا بھی ہوئی جس کی وجہ سے سنگاپور میں سنسر شپ اور آزادی اظہار پر ایک بحث چھڑ گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے اس معاملے کی سماعت پر بڑے قریب سے نظر رکھی۔ گزشتہ سال آموس کو سنگاپور کے سابق وزیر...

Full article: http://www.urduvoa.com/a/singapore-blogger-seeking-asylum...

Tweets